ابنا: شام کے سرکاري ٹي وي نے رائٹرز کے حوالے سے بتايا ہے کہ شام ميں حکومت کے خلاف برسر پيکار مسلح دہشتگردوں کو جديد ترين اسحلہ موصول ہوگيا ہے۔ رپورٹ کے مطابق يہ اسلحہ قطر اور سعودي عرب کي جانب سے شامي دہشتگرد گروہوں کے لئے ارسال کيا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق يہ اسلحہ عوام اور سرکاري اداروں پر حملے تيز کرنے کي غرض سے ارسال کيا گيا ہے۔ رائٹرز کے مطابق زيادہ اسلحہ لبنان اور ترکي کے سرحدي علاقوں سے شام بھيجا گيا ہے۔ دوسري جانب سيکڑوں کي تعداد ميں شامي طلبا نے حلب شہر ميں مظاہرے کئے ہيں اور صدر بشار اسد کي قومي آشتي کي پاليسي اور اصلاحات کے منصوبے کي حمايت کا اعلان کيا ہے۔ حلب يونيورسٹي کے طلبا نے اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں دوسرے ملکوں کي مداخلت کے خلاف نعر ے لگائے اور اپنے ملک کے خلاف عرب اور مغربي ذرائع ابلاغ کے منفي پروپيگنڈوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کی۔ ......./169
14 جون 2012 - 19:30
News ID: 322433
برطانوي خبر رساں ايجنسي رائٹرز نے شام کے باغيوں کے لئے جديدترين اسلحہ ارسال کئے جانے کي خبر جاري کي ہے۔